اللہ کے ساتھ تجارت
اللہ کے ساتھ تجارت
مجھے اچانک کہیں سے ایک لااکھ روپے ملے یہ ایک لاکھ روپے ایک دوست معجزانہ طور پر کوئی دوست دے گیا کہ تم یہ پیسے رکھ لو میں نے کہا کہ کیوں؟
کہتا ویسے ہی میرے پاس پڑے تھے تو سوچا تمہیں دے آؤں شائد تمہارے کام آ جائیں، کہنے لگا میں کافی دنوں سے تمہیں یہ پیسے دینا چاہتا تھا لیکن وقت نہیں مل رہا تھا
مجھے وجہ سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ یہ کیوں پیسے دے رہا ہے، خیر اس کے بے حد اصرار پر میں نے پیسے رکھ لیےاور گھر بھیج دیئے کیونکہ پچھلے 6 ماہ سے میں پاکستان میں اپنی والدہ اور بیوی کو پیسے نہ بھیج سکا تھا، پیسے بھیجنے کے بعد میں نے امی کو فون کیا یہ بتانے کے لیے کہ آپکو ایک لاکھ روپے بھیجے ہیں دو دن تک بینک سے لے آئیں
یہ سن کر والدہ نے زارو قطار رونا شروع کر دیا
میں نے پوچھا امی جی کیا ہوا؟
فون پر سسکیوں کی آواز سن کر پریشان ہو گیاپھر پوچھا امی جی کیا ہوا؟
ماں کے حلق سے آواز نہیں نکل رہی تھی بڑی مشکل سے بس اتنا ہی کہ پائیں کہ بے شک وہی رازق ہے وہی دینے والا ہے وہی انتظام کرتا اور روتی جائیں.
جب کچھ صبر آیا تب امی جان کہنے لگی کہ بتاؤ تمہارے پاس یہ پیسے کہاں سے آئے تم تا فارغ ہو؟
میں نے کہا ایک دوست گھر آگیا تھا یہ الفاظ سننے تھے کہ ماں نے پھر رونا شروع کر دیا مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ آخر ماجرہ کیا ہے؟
ماں سے رونے کا سبب پوچھا کہ امی آپ رو کیوں رہی ہیں؟ کچھ تو بتائیں؟ تا کہنے لگیں کہ 15 دن پہلے مسجد سے چند لوگ آئے تھے کہ مسجد کی تعمیر میں کچھ حصہ ڈالیں میں نے ایک ہزار روپے دینے کا وعدہ کر لیا تھا لیکن پیسوں کا انتظام نہیں ہو پا رہا تھا گھر میں تقریباً فاقے چل رہے تھے
لیکن میں نے نیت کی تھی کہ جو بھی ہو جائے ایک ہزار مسجد کی تعمیر میں لازمی دینا ہے ابھی 10 منٹ پہلے وہ لوگ آئے تھے تو میں نے اپنی ساری جمع پونجی جو بڑی مشکل سے ایک ہزار بنے ان کو دے دیے اور ابھی دروازے سے واپس لوٹتے ہوئے سوچ رہی تھی کہ اب خدا سے تجارت کرلی ہے اب رزق کا سامان بھی وہ ہی کرے گا
اور 10 منٹ بھی نہیں گزرے تھے کہ تمہارا فون آگیا کہ ایک لاکھ روپے بھیجے ہیں امی روتی جا رہی تھیں اور کہتی جاتی بے شک خدا کی راہ میں دینے والوں کو وہ اور بڑھا کر دیتا ہے اس واقعہ نے میرا توکل اور بڑھا دیا کہ خدا کیسے رزق کا سامان کرتا ہے
کسی کے آگے ہاتھ بھی پھیلانے نہیں دیتا وہ ستار ہے پردہ پوشی بھی کرتا ہے اور آزما بھی لیتا ہے کہ کون ہے جو تنگی کی حالت میں راہ خدا میں خرچ کرتا ہے
بےشک وہ بڑا غفور الرحیم ہے اس کے کرم کی کوئی انتہا نہیں
Trade with Allah
Suddenly I got one lakh rupees from somewhere. This one lakh rupee was miraculously given to a friend. You keep this money. I said why?
He said, "I was lying with me like this, so I thought I would give it to you, maybe it will be useful for you."
I did not understand the reason why he was giving money, well at his insistence I kept the money and sent it home because for the last 6 months I could not send money to my mother and wife in Pakistan, money After sending, I called my mother to tell her that I have sent you one lakh rupees, bring it from the bank for two days.
Hearing this, the mother started crying
I asked Amy G. What happened?
Hearing the sobs on the phone, he got upset and then asked Amy G. What happened?
The voice was not coming out of the mother's throat with great difficulty just to find that of course, she is the only one who is the giver, the one who arranges and cries.
When some patients came, Amy John said, "Tell me, where did this money come from? Are you free?"
I said a friend had come home to hear the words that my mother started crying again I did not understand what is the matter?
I asked my mother why she was crying. Why are you crying? Tell me something? They started saying that some people had come from the mosque 15 days ago
I had promised to give a thousand rupees to contribute to the construction of the mosque but I could not manage the money. There was almost famine in the house.
But I had intended that whatever happens I have to pay for the construction of a thousand mosques. Just 10 minutes ago, they came. Returning, she thought that now that she had traded with God, she would do the same
And less than 10 minutes had passed when your phone rang saying that one lakh rupees had been sent. How to make a living
He does not allow his hand to reach out to anyone. He is a star.
Indeed, He is the Most Forgiving, the Most Merciful
0 Comments