بیٹی باپ کے لیے رحمت ہوتی ہے!
لڑکیوں کے سکول میں آنے والی نئ ٹیچر انتہائی خوبصورت اور تعلیمی طور پر بھی مضبوط تھی لیکن اس نے ابھی تک شادی نہیں کی تھی
تمام لڑکیاں اس کے اردگرد جمع ہو گئیں اور مذاق کرنے لگیں کہ میڈم آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی؟
میڈم نے داستان کچھ یوں شروع کی کہ ایک عورت کی پانچ بیٹیاں تھیں شوہر نے اس کو دھمکی دی کہ اگر اس بار بھی بیٹی ہوئی تو اس کی بیٹی کو باہر کسی سڑک یا چوراہے پر پھینک آؤں گا
خدا کی مرضی وہ ہی جانے کہ چھٹی بار بھی بیٹی ہی پیدا ہوئی اور شوہر نے بیٹی کو اٹھایا اور شہر کے بیچوں بیچ سٹرک پر رکھ آیا، ماں پوری رات اس ننھی سی جان کے لیے دعا کرتی رہی اور بیٹی کو خدا کے سپرد کر دیا
دوسرے دن صبح والد جب چوک سے گزرا تو دیکھا کہ کوئی بھی بچی کو لے کر نہیں گیا ہے تو باپ بیٹی کو واپس گھر لے آیا لیکن دوسری رات پھر بیٹی کو چوک پر رکھ آیا، لیکن روز یوں ہی ہوتا رہا باپ بیٹی کو سڑک پر رکھ آتا لیکن جب کوئی بھی بیٹی نہ لے جاتا تو مجبوراً واپس لے آتایہاں تک کہ اس کا باپ تھک گیا اور اللہ کی مرضی پہ راضی ہو گیا
پھر اللہ نے کچھ ایسا کیا کہ ایک سال بعد ماں پھر امید سے ہو گئی اور اس بار ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا لیکن چند دن بعد بیٹیوں میں سے ایک کی موت ہو گئی یہاں تک کہ ماں پانچ بار امید سے ہوئی اور پانچ بیٹے پیدا ہوئے لیکن ہر بار بیٹیوں میں سے ایک کا انتقال ہو جاتا
اس طرح صرف ایک ہی بیٹی زندہ بچی اور وہ وہی بیٹی تھی جس سے باپ جان چھڑانا چاہتا تھا، ماں بھی اس دنیا سے چلی گئی ادھر پانچ بیٹے اور ایک بیٹی سب بڑے ہو گئے
ٹیچر نے کہا پتہ ہے وہ بیٹی کون ہے جو زندہ رہی؟
وہ میں ہوں.... اور میں نے ابھی تک شادی اس لیے نہیں کی کہ والد اتنے بوڑھے ہو گئے ہیں کہ اپنے ہاتھ سے کھانا بھی نہیں کھا سکتےاور کوئی دوسرا نہیں جو ان کی خدمت کرے بس میں ہی ان کی خدمت کیا کرتی ہوں اور وہ پانچ بیٹے کبھی کبھار آ کر باپ کا حال پوچھ لیا کرتے ہیں
والد ہمیشہ شرمندگی کے ساتھ رو رو کر مجھ سے کہا کرتے ہیں میری پیاری بیٹی جو کچھ میں نے بچپن میں تیرے ساتھ کیا اس کے لئے مجھے معاف کرنا...
میں نے کہا بیٹی کی باپ سے محبت کے بارے میں ایک قصہ پڑھا تھا کہ باپ بیٹے کے ساتھ فٹبال کھیل رہا تھا اور بیٹے کا حوصلہ بڑھانے کے لئے جان بوجھ کر ہار رہا تھا دور بیٹھی بیٹی باپ کی شکست برداشت نہ کر سکی اور باپ کے ساتھ لپٹ کر روتے ہوئے بولی ابو آپ میرے ساتھ کھیلیں میں آپکو ہارنے نہیں دوں گی.
سچ ہی کہا ہے کہ بیٹی باپ کے لیے رحمت ہے
Daughter is a mercy to father!
The new teacher who came to the girls school was very beautiful and academically strong but she was not married yet.
All the girls gathered around him and started joking why Madam you are not married yet?
The madam started the story by saying that a woman had five daughters and her husband threatened to throw her out on the street or at a crossroads if she had a daughter again.
God willing, the daughter was born for the sixth time and the husband picked her up and placed her on the street in the middle of the city. The mother prayed all night for this little soul and gave her to God.
The next morning when the father passed by the square and saw that no one had taken the girl, the father brought the daughter back home but the next night he put the daughter on the square, He would have kept it, but when no one took his daughter, he was forced to bring her back until her father got tired and agreed to the will of Allah.
Then Allah did something so that a year later the mother became pregnant again and this time a son was born to them but a few days later one of the daughters died until the mother became pregnant five times and gave birth to five sons. But every time one of the daughters would die.
Thus only one daughter survived and she was the daughter from whom the father wanted to get rid of, the mother also passed away and five sons and one daughter all grew up.
The teacher said do you know who is the daughter who survived?
He is me ... and I am not married yet because my father is so old that he can't even eat with his own hands and there is no one else to serve him but I serve him And those five sons come from time to time to ask about their father.
Dad always cries with embarrassment and tells me my dear daughter to forgive me for what I did to you as a child ...
I said I had read a story about a daughter's love for her father that the father was playing football with his son and was deliberately losing to encourage his son. The distant daughter could not bear the defeat of the father I will not let you lose if you play with me.
"Truth be told, a daughter is a blessing to a father"
0 Comments