Business

Husband wife- husband wife quotes - husband wife in Islam - deepwords-wise quotes



Husband wife- husband wife quotes - husband wife in Islam - deepwords-wise quotes


Husband wife- husband wife quotes - husband wife in Islam - deepwords-wise quotes

‏میاں بیوی

بیوی غصّے پہ کنٹرول نہ کرتے ہوئے اپنے شوہر سے کہنے لگی "اگر تم مرد ہو تو مجھے طلاق دو"، ایک سیکنڈ بھی میں تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتی

اس کا شوہر خاموشی سے اس کی بات کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرنے لگا
لیکن بیوی نے پھر کہا:
‏تم مرد نہیں،اگر ہو تو مجھے طلاق دو

حالانکہ اس کی بیوی نیک پاکباز اور اچھی سیرت والی عورت تھی،لیکن یہ سب غصہ کی حالت میں اس کی زبان سے نکل رہا تھا اور اس موقع پر شیطان پوری کوشش میں تھا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے سے الگ کردے

عورت کا غصہ جب اور بڑھا تو کہا
‏اگر تم مرد ہو تو یہ کرو، وہ کرو ، وغیرہ وغیرہ

آخر کار بیوی نے کہا: مجھے ابھی فوراً تمہارا جواب چاہئے، اور تم مجھے اسی وقت جواب دو
بالآخر آدمی نے مجبور ہو کر ایک کاغذ میں چند سطریں لکھ کر لفافے کے اندر رکھ کر اس کے ہاتھ میں پکڑاتے ہوئے کہا:
‏جاؤ "فی أمان الله" یہ وہ دروازہ ہے جس سے تم میرے ساتھ آئی تھیں، میں نے ثابت کر دیا کہ میں "ایک مرد ہوں"، تم ابھی اپنے میکے جاؤ
چنانچہ عورت نے اپنا سامان وغیرہ باندھ کر اٹھایا اور اپنے میکے کی طرف چل دی

جب یہ بات لوگوں میں پہنچی تو کسی کو ‏یقین نہیں ہو رہا تھا کہ آدمی بڑا نیک اور رحم دل انسان ہے یہ کیسے ہو سکتا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ ایسا برتاؤ کرے

ادھر میکے میں بیوی کے دن گزرتے گئے ، اور آہستہ آہستہ اس کا دل وہاں گھٹنے لگا، اسے تنہائی ستانے لگی
تو ایک دن اس نے شوہر کو فون کیا اور ‏رونے لگی کہا: تم میرا سب کچھ ہو، میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتی، تم میرا سب کچھ ہو، میری جان ہو، میری روح ہو، بس تم ہی سب کچھ ہو، وغیرہ وغیرہ

آدمی نے جواب دیتے ہوئے کہا: اُمّ محمد ! تم آخر اب مجھ سے کیا چاہتی ہو؟؟
بیوی نے کہا : میں غلط تھی، اور کہا:
‏"مانا کہ تم مرد ہو لیکن میں ایک ناقص العقل عورت ہوں

آدمی نے جواب دیا یہ تو تمہارا مطالبہ تھا، جو میں نے پورا کر دیا، اور تم مجھے ثابت کرنے دو کہ میں مرد ہوں
بیوی نے کہا "مانا کہ تم مرد ہو لیکن میں ایک ناقص العقل عورت ہوں

آدمی نے جب دیکھا کہ ‏عورت اس کے سامنے اپنی بے بسی اور دکھ کا اظہار کر رہی ہے تو اس نے کہا: اچھا! جاؤ ذرا وہ لفافہ کھول کر دیکھو تو سہی جو میں نے تمہیں لکھ کر دیا تھا

عورت فون کو ہولڈ میں رکھ کر اٹھی، اور اس لفافے کو کھول کر اس میں موجود کاغذ کے ٹکڑے کو دیکھا

‏تو اس میں لکھا ہوا تھا " اے میری پیاری اُمّ محمد ! اگر آسمان زمین پر بھی گر جائے تب بھی میں تمہیں ہرگز ہرگز طلاق نہیں دوں گا
یہ تھا اصل کاغذ جو اس نے اس وقت بیوی کو دیا تھا

لیکن بیوی نے سمجھا تھا کہ اس میں "طلاق طلاق طلاق" لکھا ہو گا
‏جب بیوی نے کاغذ پڑھا تو رونے لگی اور روتے ہوئے
 کہا

اے میرے سرتاج! آپ تو مردوں کے مرد نکلے۔

Husband wife- husband wife quotes - husband wife in Islam - deepwords-wise quotes

*حاصل کلام*

نوٹ : بہنو اور بھائیو!*
دیکھیں کس طرح کہانی کا رخ بدل گیا جب شوہر نے اپنے غصہ پر کنٹرول کیا اور اپنا گھر برباد ہونے سے بچا لیا۔
  
جو لڑکی زبان دراز ہوتی  ہے اس کو طلاق ہوتی ہے۔
جو لڑکی بہت زیادہ ضدی ہوتی ہے اس کو طلاق ہوتی ہے۔

جو لڑکی ہر بات پر گھر والوں سے ڈکٹیشن لیتی ہے اس کو طلاق کی ڈگری ضرور ملتی ہے۔
جو لڑکی دوسرے لوگوں کی باتوں میں آجاتی ہے
‏وہ اپنا گھر خراب کر لیتی ہے۔

گھر کو برباد کرنا اور آباد کرنا لڑکی کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔
*جس طرح سے لباس ہمیں چھپاتا ہے اس طرح سے شوہر کو چاہیے کہ بیوی کی برائیاں دوسروں سے نہ کرے اور نہ بیوی کو چاہیے کہ شوہر کی برائیاں دوسروں سے کرے*

شیطان کو سب سے زیادہ خوشی اس بات پر ہوتی ہے جب میاں  بیوی کا لڑائی جھگڑا ہوتا ہے۔



 

Post a Comment

0 Comments